سشانت کی موت : ریاچکروتی کے خلاف مقدمہ

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے بیٹے کی گرل فرینڈ ، اداکارہ اور سابق فوجی افسر کی بیٹی ریا چکروتی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

34 برس کے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی گتھیاں سلجھتے سلجھتے الجھنے لگیں ، بالی وڈ اداکار 14 جون کو ممبئی کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور اب ان کے والد نے ریا چکروتی کے خلاف  مقدمہ درج کرادیا ہے۔

پٹنہ میں مقیم سشانت سنگھ کے والد نے الزام لگایا کہ ریا نے ان کے بیٹے کو مجبور کیا کہ 15 کروڑ روپے اس کے اکاونٹ میں منتقل کرے ، ذہنی طور پر ہراساں کیا اور ادویات کی زیادہ مقدار دی۔

اداکار کے والد کے مطابق بیٹے کی منیجر دیشا سالیان کی خودکشی کے بعد ریا نے سشانت کو دھمکی دی تھی کہ موت کا الزام اس پر لگادیا جائے گا۔ سشانت نے ذہنی دباو میں آکر انتہائی قدم اٹھایا، ایف آئی آر میں ریا کے اہلخانہ سمیت 6 افراد کا نام درج کرایا گیا ہے اور اب پٹنہ پولیس کی 4 رکنی ٹیم ممبئی پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سشانت کی فیملی نے عوامی سطح پر موقف دیا ہے اور الزامات عائد کئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کے اہلخانہ ممبئی پولیس کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو