طلال چوہدری کا بیان جلد ریکارڈ ہونے کا امکان

مسلم لیگ نون کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طلال چوہدری کے معاملے پر آئندہ اڑھتالیس گھنٹے میں فیصلہ سنادے گی۔ امکان ہے کہ لیگی رہنما آج پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیں گے۔

اپوزیشن لیڈر اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر پارٹی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حقائق عوام کو بتائے جائیں گے،  حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

لیگی رہنما اور سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر  فیصل آباد میں خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے اہلخانہ نے تشدد کا نشانہ بنایا، طلال چوہدری کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا البتہ وہ پولیس کو بیان ریکارڈ کرائے بغیر غائب ہوگئے۔

فیصل آباد سے لاہور پہنچی پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے انچارج اے ایس پی عبدالخالق نے بتایا کہ طلال چوہدری سے جلد رابطہ کیا جائے گا اور بیان لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طلال چوہدری آج اپنا بیان ریکارڈ کرادیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو