بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

محسن رضا

کراچی کے بن قاسم پاور پلانٹ میں ایک بار پھر خرابی پیدا ہوگئی۔ شہر میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی۔

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا، بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں تکنیکی خرابی نے عوام کی مشکل میں اضافہ کردیا۔

کے الیکٹرک کو 260 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ، اس وقت شہر قائد میں بجلی کی طلب 2 ہزار 900 میگاواٹ ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے۔

لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، پی آئی بی کالونی ، کھارادر ، لیاری ، گلستان جوہر ، شاہ فیصل ٹاون ، لیاقت آباد ، فیڈرل بی ایریا ، سرجانی،  نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں بجلی بار بار بند کرنا پڑرہی ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کچھ روز پہلے ہی سی ای او کے الیکٹرک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو