امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بے گھر افراد کو سڑک کنارے کیمپ لگا کر رہنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سان فرانسسکو انتظامیہ نے شہر میں 5 خیمہ بستیوں کی اجازت دی ہے۔ یہاں بے گھر افراد خیمہ لگا کر نسبتا محفوظ انداز سے اور کچھ دوری کےساتھ وقت گزار سکتے ہیں۔

کیلی فورنیا امریکا کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں انہتائی مہنگی ہے، یہاں گھروں اور اپارٹنمنٹس کے کرائے ٹیکساس کے مقابلے میں دگنے ہیں۔
The first of five city-sanctioned tent camps, called '#safesleepingvillage' was opened in #SanFrancisco on Thursday, allowing homeless people to have a secure place to sleep while keeping a safe distance during the #pandemic. pic.twitter.com/gMCjnkOdf2
— Ruptly (@Ruptly) May 16, 2020
لاس اینجلیس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد بے گھر ہیں جو پلوں کے نیچے اور سڑکوں کے کنارے رہنے پر مجبور ہیں۔

کورونا وبا نے ان افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے کیونکہ کھولیوں جیسے حصوں اور سڑک کنارے رہنے کی وجہ سے وبا ان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر میں بے گھر افراد کی 8 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

قوت مدافعت انتہائی کم ہونے کے سبب ایسے افراد کی اموات کا بھی زیادہ خدشہ ہے۔ ان میں سے کئی نشے اور سگریٹ نوشی کے عادی ہیں۔