ووٹ عوام نے دیا، عدلیہ کہتی ہے جان چھوڑو، میئر کراچی

اعجاز امتیاز

میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس سے شکوہ کردیا، کہتے ہیں عدلیہ کہتی ہے گھر جاؤ لیکن وہ دنیا کے واحد میئر ہیں جس نے جیل سے انتخاب جیتا ہے۔

وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، انھوں نے ضلع شرقی انتطامیہ کے زیراہتمام بھی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کہتی ہے کراچی کی جان چھوڑو اور گھر جاؤ، کیا وہ گھر جائیں ؟ سنو یہ عوام کی عدالت کیا کہہ رہی ہے، ووٹ عوام نے دیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ اگر ان کے جانے سے کراچی والوں کو پانی ملتا ہے تو وہ فوراً استعفی دے دیتے ہیں ، وہ دنیا کے واحد میئر ہیں جس نے جیل سے انتخاب جیتا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے شکوہ کیا کہ ایک دن میں ان کے خلاف 40 ایف آئی آر درج کی گئیں ، کیا عدلیہ کو یہ نظر نہیں آتا ،  میری پیٹیشن پر فیصلے کیوں نہیں سناتے ؟ چیف جسٹس صاحب آپ 30 اگست سے پہلے میری پیٹیشن پر فیصلہ سنائیں۔

ٹرینڈنگ

مینو