مزید 6 کرکٹرز انگلینڈ پہنچ گئے، ویڈیو

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے لندن پہنچ گئے۔

مانچسٹر پہنچنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان ، محمد حسنین ، محمد حفیظ، محمد رضوان ، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ای سی بی ٹیسٹنگ پروگروام کے تحت کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ منفی آنے پر یہ کرکٹرز بھی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی ووسٹر میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور کوچز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نئے حالات سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا ہے اور وہ اسکواڈ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

وقار یونس کے مطابق نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتیں تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔

قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے عزم ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو