امریکا: الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب

امریکا کی مسلم سیاست دان الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری بار کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں۔

سیاہ فام ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے ایک بار پھر ایوان نمائندگان میں اپنی اپنی نشستیں حاصل کرلیں۔

راشدہ طلیب مشی گن اور الہان عمر منی سوٹا سے کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ دونوں خواتین پہلی بار 2018 میں کامیاب ہوئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن سے پہلے الہان عمر اور راشدہ طلیب پر نسلی اور مذہبی منافرت کے الزامات لگائے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو