اسٹاک ایکسچینج حملہ ، امریکا کی مذمت

محسن رضا

امریکا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی مشن نے بیان جاری کیا ہے اور  حملے میں شہید  افراد کے ورثا  سے اظہار افسوس کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے اور حملہ کرانے والے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے شانہ نشانہ کھڑا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو