علاج کیلئے ایک ٹیکا نہیں مل رہا تھا، شیخ رشید

کورونا وائرس کو شکست دینے والے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ انھوں نے 14 وزارتیں چلائیں لیکن ایک ٹیکا 5 لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا۔ اگر مائنس ہوا تو مائنس تھری ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کورونا وائرس سے متعلق بھی گفتگو کی، انھوں نے بتایا کہ ان پر 4 خودکش حملے ہوئے لیکن وہ نہیں گھبرائے ، کورونا انتہائی خطرناک بیماری ہے، انھیں ایک ٹیکا نہیں مل رہا تھا اور این ڈی ایم اے نے انتطام کرکے دیا۔ اللہ یہ بیماری کسی دشمن کو بھی نہ لگائے، خدا شہباز شریف کو بھی صحت یاب کرے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں، وہ حکومت چلاتے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم نہ آخری چوائس ہیں اور نہ مائنس ون ، اگر مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو