کراچی میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع،ویڈیو

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک  کردیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔

کراچی میں یہ مون سون کا تیسرا اسپیل ہے، بارش اور اربن فلڈنگ کی پیش گوئی کے باوجود شہر میں نالوں کی صفائی اب تک نہیں کی جاسکی ہے۔

کراچی میں 300 سے زائد چھوٹے بڑے نالے کچرے سے بھرے ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

Posted by Zabar News on Sunday, July 26, 2020

کے الیکٹرک کی روایت برقرار ہے اور بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

ٹرینڈنگ

مینو