پنجگور میں حملہ: فوج کے 3 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز کی گاڑی کاہان کی گچک وادی میں گشت پر تھی اس دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ لایا گیا ہے ، ان میں ایک افسر بھی شامل ہے اور 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو