ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو ملک ریگستان بن جائے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2 سال میں گندم کی پیداوار کم ہوئی۔

عمران خان نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ، اس مہم میں 35 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی روکی جاسکتی ہے، درخت لگانا جہاد کا درجہ رکھتا ہے، ٹائیگر فورس کے رضاکار ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ درخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھا اور پاکستان شدید متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا پر کورونا وائرس کا عذاب آیا ہوا ہے، وبا کا پھیلاو کم ہوا ہے لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔

انھوں نے عوام سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس بار وبا کو مدنظر رکھ کر محرم الحرام منایا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو