تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

22 جون 1966 کو پیدا ہونے والے خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، انھوں نے جہلم و دینہ کے مدارس سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی مکمل کیا۔

علامہ نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ٹی ایل پی کے دھرنے کی قیادت کی تھی اور اسی دوران انھیں بخار ہوگیا تھا۔ انھیں شیخ رشید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ مرحوم کا آخری دیدار کل کرایا جائے گا۔
ضروری اعلان
امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی بابا جی کی زیارت صبح بعد از نماز فجر pic.twitter.com/bhArydToZx— Tehreek Labbaik Pakistan (@MarkazTLP) November 19, 2020
ٹرگۓ یار محبتاں والے تے لے گۓ نال ای ہاسے
دل نٸ لگدا یارمحمد جاٸیے کیہڑ پاسے#KhadimHussainRizvi pic.twitter.com/skW1UdSAF1— بنت رضویہ (@Bismiaallah) November 20, 2020
ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو صبح 11 بجے مینار پاکستان گراونڈ میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مرحوم کی رہائش گاہ ملتان روڈ پہنچ رہی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
News related to breathing again, are not true,
Its now confirmed sadly, he is no more vith us,
May Allah bless him with high rank in jannah. Ameen#KhadimRizvi#KhadimHussainRizvi pic.twitter.com/ZUxiYGt89u— Ajmal Raza (Chartered Accountant) (@CAAJMALRAZA) November 19, 2020
وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے علامہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے آئیں آپ بھی سنیں۔
💔People criticized him but he didn't leave his right path. He always spoke for the Khatam-e-Nabuwat (S.A.W.W). Today we lost a true Muslim. May ALLAH Almighty bless him with highest rank in Jannah. Ameen#KhadimRizvi#KhadimRizvi #KhadimHussainRizvi pic.twitter.com/c3B44UrBRy
— turgut (@Faisal2204khan) November 19, 2020
اس ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا تھا کہ کسی کے بارے میں دو ہی باتیں ہیں یا تو وہ اچھا یا برا ہے، آپ کہہ دیں گے کہ ٹھیک تھا مگر بہت سخت تھا، بچو آج ہمارے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، بعد میں میرے جیسا بھی نہیں ملے گا۔