توشہ خانہ ریفرنس: نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری

توشہ خان ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری ، میاں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

تینوں شخصیات پر تحفائف میں ملی گاڑیاں استعمال کرنے کا الزام ہے ، احتساب عدالت نے 15 مئی کو سماعت پر ملزمان کے سمن جاری کئے تھے اور تینوں کو طلب کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری اور میاں نواز شریف غیر حاضر رہے۔

نیب نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اپیل کی۔  وکیل صفائی کا موقف تھا کہ چیئرمین نیب نے وارنٹ جاری نہیں کئے تو نیب پراسیکیوٹر گرفتاری کی درخواست کیسے کرسکتے ہیں۔

عدالت نے سمن کے باوجود عدم پیشی پر نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جج نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتاری کرنے کی اپیل مسترد کردی اور تمام ملزمان کو 11 جون کی سماعت پر پیشی کا حکم دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو