آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری

محمد عثمان

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی ، تینوں ملزمان سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور میاں نوازشریف پیش نہیں ہوئے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی استثنیٰ کیلئے درخواست دی ہے، آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے ، جج اصغر علی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کرمنل کیس ہے پیش تو ہونا ہی ہوگا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نوازشریف کے وارنٹ جاری کئے ، انھیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھیجے ہیں۔ عدالت نے نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرنے کا حکم اور آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔ آصف زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو