نوازشریف کی طلبی کا اشتہار جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

عدالت کے جج محمد اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت کے حکم پر عدالتی احاطے میں لگائے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ عدالت مطمئن ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کر کیس میں مفرور ہیں، ملزم کو اشہتاری قرار دینے کی کارروائی کی جارہی ہے، نوازشریف ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست کو پیش ہوں۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کردیئے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آصف زرداری 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں اور ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرکے لایا جائے۔

عدالت نے 30 جون کو حاضری سے استثنی کیلئے آصف زرداری کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اس ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی شریک ملزم ہیں۔ ان پر قیمتی گاڑیاں تحفے میں لینے کا الزام ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو