لاک ڈاؤن ختم ، 5 ماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال

محمد صادق، محمد عثمان

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں سیاحتی مقامات کھول دیئے گئے جبکہ اسلام آباد کی مارکیٹس پورا ہفتے کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

ملک بھر میں سیاحتی مقامات 5 ماہ بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں، ناران ، کاغان اور ملکہ کوہسار کی رونقیں بحال ہوگئیں، سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

حسین وادیوں کی سیر کیلئے سیاحوں کی آمد جاری ہے، شوگران ، جھیل سیف الملوک ، بابوسر ٹاپ ، سری پائے ، ہنزہ ، گلگت اور دیگر علاقوں میں کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

اسلام آباد میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد پورا ہفتہ کاروبار کرنا ممکن ہوگیا۔ تاجروں نے شاپنگ مالز اور دکانیں کھولنے کی اجازت دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو