سفید فام نسل پرستی اور ٹرمپ کا ڈیلیٹڈ ٹوئٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ پاور کا نعرہ لگاتے اپنے حامی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدر نے ورجینیا گالف کورس آمد کے موقع پر ویڈیو میں نعرے نہیں سنے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلوریڈا میں صدر کے مخالفین احتجاج کررہے ہیں ، اس دوران صدر ٹرمپ کے حامی شخص نے وائٹ پاور کا نعرہ بلند کیا۔

صدر ٹرمپ نے ویڈیو ری ٹوئٹ کی اور اپنے حامیوں کو عظیم رہنما کہا۔ انھوں نے جوبائیڈن کو کرپٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ نشانے پر ہیں جبکہ ڈیموکریٹس خزاں میں شکست کھائیں گے۔

ٹوئٹ آتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی اور ری پبلکن پارٹی سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں، ساوتھ کیرولینا سے سینیٹر ٹم اسکوٹ (ریپبلکن کانفرنس کے واحد سیاہ فام سینیٹر) نے کہا کہ صدر کا ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرنا جارحانہ اور ایسا اقدام ہے جس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تنقید بڑھی تو 3 گھنٹے بعد صدر نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو