امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں پھر شدت آگئی، پورٹ لینڈ میں وفاقی اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور میئر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وفاقی سیکیورٹی اہلکار شہر چھوڑ دیں۔

وفاقی اہلکاروں کی جانب سے پورٹ لینڈ میں طاقت استعمال کرنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

اہلکاروں نے ان ماؤں پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی جو مظاہرین کو بچانے کیلئے سڑکوں پر آئی تھیں اور انھوں نے انسانی ڈھال بنائی تھی۔
Americans moms are always on the frontlines because if we lose our children, what else do we have to lose?
Portland moms stand on the shoulders of BIPoC moms advocating and resisting for decades with little recognition and more danger. #wallofmoms pic.twitter.com/2EKEXtOkF8
— Shannon Watts (@shannonrwatts) July 20, 2020
The #PortlandMoms are back again tonight. There are more than 35 in line right now and moms continue to join them. Yellow is their color tonight. #portland #PortlandProtest #portlandprotests #PortlandOregon #PortlandOR #oregon #BLMprotest #PDXprotests #PDX #clypiancoverage pic.twitter.com/D6Vvs7fsES
— Clypian (@Clypian) July 20, 2020
احتجاج کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور مقامی افراد کے مطابق ایسی گاڑیاں استعمال کی گئیں جن پر کوئی نشان نہیں تھا۔
The Feds starting to gas a lot of moms. #teargas #MomsAreHere #blacklivesmatter #protest #pdx #portland #oregon #blm #acab #PortlandProtest #PDXprotest #PortlandPolice #Feds pic.twitter.com/ktFoSq3tdR
— Garrison Davis (Teargas Proof) (@hungrybowtie) July 20, 2020
مئی میں جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے علاقے میں مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے، بلیک لائیوز میٹر تحریک کے کارکنوں نے کورٹ ہاوس اور پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت پر بھی دھاوا بولا۔
‘This is not a riot’ | Portland police rush BLM protesters at the city’s courthouse pic.twitter.com/d8gpUz9sRm
— RT (@RT_com) July 20, 2020
Scenes from Portland, Oregon, where police declared protests riots and proceeded to repress protesters. Federal agents have also been deployed to attack and detain protesters all over Portland. pic.twitter.com/2Jx0bBrAlS
— redfish (@redfishstream) July 20, 2020
احتجاج کے دوران اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

شہر کے ڈیموکریٹ میئر ٹیڈوہیلر کا کہنا ہے کہ وفاقی اہلکاروں کی موجودگی مزید فسادات کا سبب بن رہی ہے۔ انھیں فوری طور پر واپس چلے جانا چاہئے۔ اسپیکر نینسی پلوسمی نے بھی مظاہرین کی پکڑ دھکڑ اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں کا دباو بڑھنے کے باوجود امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام نے کریک ڈاؤن کا دفاع کرتے ہوئے معافی مانگنے اور وفاقی اہلکاروں کو واپس بلانے سے انکار کردیا ہے۔