ویکسین اسی سال دستیاب ہوگی، ڈاکٹر منصف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر منصف محمد سلوئی کو کورونا ویکسین کی تلاش کیلئے بنائے گئے فاسٹ ٹریک پروگرام کا سربراہ بنادیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر منصف آپریشن وارپ اسپیڈ کے چیف سائنٹسٹ ہوں گے، وہ عالمی شہرت یافتہ امیونولوجسٹ ہیں اور 14 ویکسینز کی تیاری میں مدد کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر منصف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ 2020 سال کے اختتام تک لاکھوں ویکیسن کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ وہ اداروں ، فوج اور پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت داروں کی مدد سے اپنا ہدف حاصل کرلیں گے۔

ڈاکٹر منصف 1959 میں مراکش کے شہر اگادیر میں پیدا ہوئے ، وہ گلیسکو اسمتھ کلائن کے ویکسین ڈپارٹمنٹ کی سربراہی کرچکے ہیں اور ڈاکٹر منصف کے 100 سے زائد سائنسی مقابلے شائع ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو