بیروزگاری میں کمی ، فلائیڈ کیلئے عظیم دن

امریکا میں بے روزگار افراد کی شرح کم ہوئی تو صدر ٹرمپ نے اسے عظیم دن قرار دیا اور اس معاملے میں بھی مقتول جورج فلائیڈ کا ذکر چھیڑ دیا۔

ملک میں بے روزگار افراد کی شرح 14 اعشاریہ 7 فیصد سے کم ہو کر 13 اعشاریہ 3 فیصد ہوئی تو صدر ٹرمپ نے فورا اس کا کریڈٹ لے لیا، وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امید ہے جورج فلائیڈ اس وقت نیچے دیکھ کر کہہ رہا ہوگا یہ ملک کیلئے عظیم دن ہے اور یہ اس کیلئے عظیم دن ہے۔ یہ مساوات کے اعتبار سے بھی اہم دن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہینے بھی اچھے ہوں گے۔ انھوں نے نیشنل گارڈ اور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ سب نے دیکھا گزشتہ ہفتے کیا ہوا، ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے۔ قانون کے تحت مساوی انصاف کا مطلب یہ ہے کہ امریکا میں نسل ، رنگ اور صنفی امتیاز کے بغیر سب سے ایک جیسا برتاو کیا جاتا ہے۔

مینیاپلیس میں پولیس اہلکارں کے ہاتھوں جورج فلائیڈ کے قتل پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، میئر واشنگٹن ڈی سی نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے فوجی یونٹس کو ہٹایا جائے۔

صدر ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن میں ساڑھے 7 ہزار 600 فوجی اور افسر تعینات ہیں اور  وائٹ ہاوس جانے والی شاہراہ پر بلیک لائیوز میٹر تحریر کردیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو