کورونا کو شکست ، وارڈ میں پیار کا اظہار

کورونا مریضوں کا علاج کرتے کرتے ڈاکٹر کو ڈاکٹرنی سے پیار ہوگیا۔ اسپتال کے وارڈ میں پروان چڑھنے والی محبت کے چرچے پوری دنیا میں ہونے لگے۔

ڈاکٹر ایا مصباح اور ڈاکٹر محمد فاہمے مصر کے دارلشفا اسپتال میں ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔

سماجی فاصلوں کا قانون نافذ ہوا تو اسپتال کے علاوہ کوئی جگہ نہیں تھی جہاں پیار کا اظہار کیا جاتا اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی بھی نہ ہوتی۔

ان تصاویر میں بیمار محبت کو بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر ایا مصباح ان کا معائنہ کر رہی ہیں۔

کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ان دونوں ڈاکٹروں کا معمول تھا کہ وہ گھر جانے سے پہلے ایک دوسرے کا درجہ حرارت چیک کرتے تھے تاکہ اگر طبیعت خراب ہو تو فوری پتہ چل سکے۔

ڈاکٹر محمد فاہمے نے منگنی کی انگوٹھی پہنانے کا ارادہ کیا تو فوٹو شوٹ کیلئے محمد سلیم کو بلالیا ، ڈاکٹر مصباح اچانک منگنی کی پیشکش پر حیران رہ گئیں۔

جوڑے کو توقع نہیں تھی کہ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائیں گی اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہونے لگیں گے۔

ڈاکٹر مصباح نے اپنے فیس بک پیکج کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اپنے رشتے داروں، دوستوں اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مصباح اور محمد فاہمے اسپتال میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے سے واقف ہوئے تھے، دونوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی کو کورونا نہیں ہوا تھا اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو