کورنگی : عمارت گرگئی، 2 لاشیں برآمد، ویڈیو

اعجاز امتیاز، محسن رضا

کراچی میں کورنگی کراسنگ پر اللہ والا ٹاون میں عمارت گر گئی، ملبے سے 2 لاشیں اور 8 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اللہ والا ٹاون میں 4 منزلہ عمارت کئی روز پہلے زمین میں دھسنا شروع ہوگئی تھی اور آج زمیں بوس ہوگئی، حکام کی ہدایت پر عمارت کو 2 روز پہلے خالی کرالیا گیا تھا لیکن کچھ لوگ اب بھی موجود تھے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

پاک فوج ، رینجرز اور امدادی اداروں کے رضاکار ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں ، متاثرہ عمارت کے ساتھ والی بلڈنگ بھی خطرناک ہوگئی ہے جسے خالی کرالیا گیا ہے۔

حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ عمارت چائنا کٹنگ کرکے بنائی گئی تھی اور حالیہ بارشوں کے بعد پانی بیسمینٹ میں جمع ہونے کے بعد مخدوش ہوگئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو