کراچی اور گھوٹکی میں دھماکے ، 4 افراد جاں بحق

گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے سے رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں کریکر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ میں کھڑی تھی ، دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار مارکیٹ میں خریداری کر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی بھی ہوا ، دونوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 دس نمبر میں انجمن اسلامیہ اسکول کے باہر احساس پروگرام کیمپ پر دستی بم حملہ کیا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، حملے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ٹرینڈنگ

مینو