یواے ای نے عالم اسلام سے غداری کی، خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے معاہدہ کر کے عالم اسلام اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری کی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی غداری زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی البتہ یہ بدنما واقعہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ ابوظہبی نے صیہونی حکومت کو خطے میں داخلے کی اجازت دی اور وہ فلسطین کو بھول گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکمران ہمیشہ کیلئے رسوا ہوگئے، امید ہے وہ ایک دن بیدار ہوں گے اور اپنے اقدام کی تلافی کریں گے۔

ایران اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے پر شدید تنقید کرتا رہا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے خطرناک قرار دیتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو