اسرائیل یواے ای معاہدے کے دور رس مضمرات

پاکستان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے کا مشترکہ بیان دیکھا ہے، یہ دور رس مضمرات کی حامل پیش رفت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پختہ عہد پر کاربند رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دئیے جائیں جس میں خودمختاری کا حق بھی شامل ہے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام بھی پاکستان کی ترجیح ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کیلئے ہمیشہ 2 ریاستی حل کی حمایت کی ، 2 ریاستی حل اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ ہماری اپروچ اس بنیاد پر ہوگی کہ فلسطینیوں کے حقوق اور امنگوں کو کیسے مقدم رکھا جاتا ہے، پاکستان اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ علاقائی امن اور استحکام کی کس طرح پاس داری کی جاتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو