23 ویں ہفتے میں پیدا ہونے والا 7 انچ لمبا بچہ

23 ویں ہفتے میں پیدا ہونے والے صرف 7 انچ لمبے نومولود کی جان بچالی گئی.

برطانیہ میں 26 مارچ کو پیدا ہونے والے اس نومولود کا وزن صرف ایک پونڈ 3 اونس اور زندہ رہنے کا امکان 3 فیصد تھا۔ ڈاکٹروں نے اولیور کیش لوتھر ریان کے 2 آپریشن کئے اور اب اسے گھر لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نومولود کے 29 سالہ والد ایتھن ریان اور 24 سالہ والدہ فرانسز نے بتایا کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد بہت کم رویا اور نرسز نے اسے فائٹر قرار دیا تھا۔

یہ میاں بیوی کی پہلی اولاد ہے ، اولیور ٹی وی ریموٹ سے بھی چھوٹا ہے اور پیدائش کے بعد والدین کو بتادیا تھا کہ اس کا بچنا صرف معجزہ ہوگا۔ یہ برطانیہ میں قبل از وقت پیدا ہو کر بچنے والے چند خوش نصیب بچوں میں سے ایک ہے۔ اب بچہ صحت مند ہے تو 9 ہفتے بعد والدین کواسے گود میں لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو