سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل

قومی کرکٹر عمر اکمل نے 3 سالہ پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

عمر اکمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی تھی ، اب پی سی بی نے ان کی اپیل موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، عمر اکمل نے معروف قانون دان بابر اعوان کی لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کرکٹ بورڈ اپیل پر سماعت کیلئے 15 دن میں آزاد جج کا تقرر کرے گا اور پھر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔

عمر اکمل نے بکی سے رابطے کے بعد پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو