سزا میں کمی ناکافی، عمر اکمل اپیل کیلئے تیار

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کردی گئی، مڈل آرڈر بیٹسمین نے ڈیڑھ سال پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔

آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر 13 جولائی کو محفوظ فیصلہ سنادیا اور 3 سال کی سزا کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی۔ کرکٹر نے 3 سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی تھی، انھیں 20 فروری کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا تھا۔

عمر اکمل پر الزام تھا کہ بکی نے انھیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی لیکن انھوں نے کرکٹ بورڈ کو بروقت اطلاع نہیں دی، بعد میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے کرکٹر کے خلاف 3 سال پابندی کا فیصلہ سنایا تھا۔

فیصلے کے بعد عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ فیصلے سے مطمئن نہیں ، سزا مزید کم کرانے کی کوشش کریں گے، اس سے پہلے بھی کرکٹرز نے غلطیاں کیں ، انھیں کیا سزا ملی، مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ وہ سزا میں مزید کمی کیلئے وکلا سے مشاورت کے بعد اپیل کریں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو