کراچی : بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران سراٹھانے لگا، کے الیکٹرک نے شہریوں کو لوڈشیڈنگ میں اضافے سے خبردار کردیا۔

کراچی میں کاروباری سرگرمیاں معمول پر آئیں تو بجلی کی طلب بڑھ گئی ، کے الیکٹرک نے فراہمی میں تعطل کو ناگزیر قرار دیا اور شہر میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔

کے الیکٹرک نے فرنس آئل کی مطلوبہ سپلائی نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی ہے، اب شہر کے ان علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے جو مستثنی قرار دیئے گئے ہیں۔

عوام نے کے الیکٹرک پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے گرمی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو