اسٹاک ایکسچینج حملہ: اقوام متحدہ کی مذمت

اعجاز امتیاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ہلاک ایک دہشت گرد کے اہلخانہ سامنے آگئے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور شہدا کے ورثا سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔

حملے میں ہلاک دہشت گرد کی بہن اور خالہ لاش لینے بلوچستان سے کراچی کے ایدھی سرد خانے پہنچیں، حکام کا کہنا ہے کہ ورثا سے شناختی دستاویزات طلب کی گئی ہیں اور قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی لاش حوالے کردی جائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس اہلکار اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے تھے اور فورسز نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین کے مطالبے پر اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے،  بھارت کے علاوہ تمام اراکان نے اس مذمتی بیان کی حمایت کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو