امریکا: ارکان کانگریس کی عید پر مبارکباد، ویڈیو

طاہر عباس

امریکا کی ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین کانگریس نے مسلم کمیونٹی باالخصوص پاکستانی امریکنز کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے، نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اراکین کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے عید کی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شریک کیا جائے گا۔

امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس ٹام سوازی نے امید ظاہر کی یہ عید دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خوشیوں کا پیغام لائے گی۔ ٹام سوازی نیویارک کے تیسرے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے رکن کانگریس ہیں۔ وہ 2017 سے اس عہدے پر ہیں۔ ٹام سوازی ہاوس ویز اینڈ مینز کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایوان کی امور خارجہ اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔

Thank you Rep. Tom Suozzi for Eid greetings Eid Mubarak

Posted by APPAC – American Pakistani Public Affairs Committee on Saturday, May 23, 2020

سینیٹر کوری بوکر نے بھی عید پر اے پی پیک کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔ وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سلیپنگ جائنٹ کہتے ہیں۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند کوری بوکر کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی نے امریکا کی خوشحال میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکا : سینیٹر کوری بوکر کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

امریکا : سینیٹر کوری بوکر کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

Posted by Zabar News on Sunday, May 24, 2020

سینیٹر ٹاڈ کمینسکی نے کہا کہ اس بار عید زرا مختلف ہے ۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں ، انھوں نے امید ظاہر کی کہ اگلا برس اس سے کہیں زیادہ خوشیاں لائے گا۔

امریکا: سینیٹر ٹوڈ کمینسکی کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

امریکا: سینیٹر ٹوڈ کمینسکی کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

Posted by Zabar News on Sunday, May 24, 2020

سینیٹر ٹاڈ کیمنسکی انوائرمینٹل کنزرویشن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق نیویارک سے ہے۔ وہ ساوتھ شور سے سن 2016 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ کیمنسکی لانگ آئی لینڈ کی انتہائی قابل احترام شخصیت تسلیم کئے جاتے ہیں۔

فل راموس نے اے پی پیک کی قیادت کو وژنری قرار دیا اور اسکے تمام اراکین اور مسلم کمیونٹی کو عید کی مبارکباد دی۔

امریکا: نیویارک اسمبلی کے رکن فل راموس کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

امریکا: نیویارک اسمبلی کے رکن فل راموس کی مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکباد

Posted by Zabar News on Sunday, May 24, 2020

فل راموس برونکس میں پیدا ہوئے مگر برینٹ ووڈ میں پلے پڑھے۔ راموس 2002 میں اسمبلی نشست پر منتخب ہوئے تھے اور 13 برس سے حلقے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 2015 میں انہیں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا نائب اکثریتی لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو