امریکی فوج کو طوائفوں سے خطرہ

بحرین میں طوائفیں امریکی فوجیوں کو شیشے میں اتار کر خفیہ معلومات حاصل کرنے لگیں۔

بحرین کے دارالحکومت مناما میں 8 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں ، امریکی بحریہ نے اپنے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ طوائفوں سے بچ کر رہیں ، طوائفیں ان سے اہم معلومات لے کر مخالف ممالک کو بیچ رہی ہیں۔

امریکی بحریہ نے فوجیوں کیلئے ویڈیو تیار کی ہے ، اس میں بتایا گیا ہے کہ طوائفیں فوجیوں کو شیشے میں اتار کر ان کی ذمے داریوں ، تعیناتی کے مقام اور احکامات سے متعلق راز حاصل کرلیتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک طوائف نے سیلر سے دوستی کی اور تعلقات اس حد تک بڑھا لئے کہ دونوں نے مل کر تھائی لینڈ سے مزید طوائفوں کو بحرین بلایا اور فوجی نے اپنے گھر کو قحبہ خانہ بنالیا۔

ٹرینڈنگ

مینو