کورونا میں مبتلا ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری، بخار ، سینے میں درد اور کھانسی کی شکایت ہے، وہ چہرے پر کالا ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر تک گئے اور انھیں ملٹری اسپتال لایا گیا ہے۔

امریکی صدر کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں، وہ تھکاوٹ کے شکار ہیں، انھیں وٹامن ڈی فیموٹائی ڈین ، میلاٹونین اور ایسپرین بھی دی گئی ہے۔ انھیں درمیانے درجے کی علامات ہیں ، صدر کو آکسیجن کی ضرورت نہیں اور امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم عارضی طور پر ملتوی یا تقریبات ورچوئل کردی گئی ہیں۔

اسپتال منتقلی سے پہلے 74 برس کے صدر ٹرمپ نے ویڈیو میں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو