کورونا سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 2 اکتوبر کو پوزیٹو آئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کو والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا، ٹرمپ 4 روز وہاں زیرعلاج رہے اور پھر وائٹ ہاوس منتقل ہوگئے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی صحافیوں سے گفتگو کیلئے ماسک اتار دیا، اس موقع پر انھیں سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

موقع پر موجود صحافیوں نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے اور ان کا سانس پھولا ہوا ہے۔
That is not a well man pic.twitter.com/XWgQiaSvjh
— Owen Jones 🌹 (@OwenJones84) October 5, 2020
صدر ٹرمپ کو لمبے لمبے سانس لیتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنی کھانسی روکنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔