سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات بحال کرے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے فلسیطنی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی فی الوقت حمایت نہیں کرے گا، اس وقت توجہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر لانے اور علاقائی امن پر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے بریفنگ کے دوران سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ اسرائیل سے تعلقات بحال کرے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سعودی عرب کے مفاد میں ہے۔

امریکی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے ان کا مشترکہ دشمن ایران کمزور ہوگا لہٰذا یہ سعودی دفاع کیلئے بہتر ہوگا ، اس سے فلسطینی عوام کو بھی مدد ملے گی۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کچھ روز پہلے ہی سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے امن معاہدے پر متفق ہوئے تھے ، اس معاہدے کے تحت امریکا اور یو اے ای دیگر مسلم ممالک اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کیلئے بھی کام کریں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو