آن لائن کلاسز : غیرملکی واپس جائیں گے، امریکا

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث آن لائن کلاسز جاری ہیں اور آن لائن کلاسز لینے والے تمام غیرملکی طلبا اب امریکا میں قیام نہیں کرسکیں گے۔

امریکا میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں، ویزا حکام نے کہا ہے کہ ایسے یونیورسٹی طلبا جو مکمل طور پر آن لائن کلاسز لے رہے ہیں ان کا ملک میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئس) کا کہنا ہے کہ طلبا کو یا تو امریکا سے جانا پڑے گا ورنہ انھیں کوئی ایسا کورس لینا ہوگا جہاں آف لائن کلاسز جاری ہوں۔ امریکا میں کسی ٹیچر سے ٹیوشن کلاسز لینے والے طلبا کو ملک میں قیام کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق اگر طلبہ قوانین پر عمل نہیں کرتے تو انہیں ملک بدر کیا جاسکتا ہے، فیصلے کا اطلاق ایف 1 ویزا اور ایم 1 ویزا رکھنے والے دونوں طلبہ پر ہوگا۔ امریکا کی کئی یونی ورسٹیز نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو