امریکی صدارتی انتخابات : جوبائیڈن آگے، فراڈ ہوا، ٹرمپ

پاکستان کی طرح امریکا میں بھی انتخابی عمل کو فراڈ قرار دیا جارہا ہے، نئے صدر کا فیصلہ کرنے کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، صدر ٹرمپ نے ایک طرف فتح کا دعویٰ کیا تو دوسری طرف سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کردیا۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن تمام ووٹوں کی گنتی پر اصرار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے جو بھی 270 الیکٹورل ووٹ لے گا وہی کرسی صدارت کا حقدار قرار پائے گا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر سبقت حاصل کرلی ہے، انھیں 238 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں جبکہ ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ لے سکے ہیں۔

جوبائیڈن نے نیویارک سے 29 ، کولوراڈو سے 9 ، اوریگن سے 7 ، واشنگٹن سے 12 اور کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے 29 ، ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 ، نارتھ ڈکوٹا سے 3 ، اوہائیو سے 18 ، ٹیکساس سے 38 ، کنساس سے 6 ، میزوری سے 10 اور الاباما سے 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ڈیموکریٹس نے ریاست ایری زونا ری پبلکن سے چھین لی ، امریکی میڈیا کے مطابق یہاں سے 2016 کے الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح حاصل ہوئی تھی لیکن اب ڈیموکریٹس نے اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی عمل کو فراڈ قرار دیتے  ہوئے اپنی فتح کا دعویٰ کردیا ، اگرچہ اہم ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے جن کے بعد نتائج کا فیصلہ ہوگا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے گنتی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن ہیں جنھوں نے تمام ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

جوبائیڈن نے نیویارک سے 29 ، کولوراڈو سے 9 ، اوریگن سے 7 ، واشنگٹن سے 12، کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے 29 ، ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 ، نارتھ ڈکوٹا سے 3 ، اوہائیو سے 18 ، ٹیکساس سے 38 ، کنساس سے 6 ، میزوری سے 10 اور الاباما سے 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ڈیموکریٹس نے ریاست ایری زونا ری پبلکن سے چھین لی ، یہاں سے 2016 کے الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح حاصل ہوئی تھی لیکن اب ڈیموکریٹس نے اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 187 اور ری پبلکن نے 181 نشستیں حاصل کی ہیں، ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی فتح حاصل کرلی ہے، سینیٹ میں دونوں جماعتوں کی 47 ، 47 نشستیں ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو