پاکستان: چینی فوج کی موجودگی کی تردید

پاک فوج نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر جای بیان میں کہا کہ ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری تعینات کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے چینی فوج کے اسکردو ایئربیس استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا بھرپور جواب ملنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

بھارت اس سال کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی ایک ہزار 546 بار خلاف ورزی کرچکا ہے ، بھارتی فائرنگ سے اب تک 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو