عید سے پہلے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

اسرار خان، اعجاز امتیاز

سبزی فروشوں نے بکرے خریدنے کیلئے قوم کو بکرا بنانا شروع کردیا ، عید سے پہلے سبزیوں کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔

سبزی فروشوں نے عید سے پہلے ہی عیدی بٹورنی شروع کردی، کراچی میں قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، ٹماٹر 100 روپے کلو ہوگئے، ادرک 400 ، ہری مرچ 400 ، کھیرا 80 اور آلو کی قیمت بڑھا کر 70 روپے کلو کردی گئی۔

لاہور کی صورتحال بھی مختلف نہیں، یہاں کچھ روز پہلے تک 67 روپے میں بکنے والے ٹماٹر اب 120 روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں، آلو 55 کے بجائے 70 روپے اور پیاز 27 کے بجائے 40 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں ٹماٹر 100 روپے کلو ہوگئے ہیں، ادرک 470 ، لہسن 220 ، لیموں 150 ، ہری مرچ 110 اور آلو 70 روپے کلو میں بیچے جارہے ہیں۔

انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور آئندہ چند روز میں دام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو