نوازشریف کو لانا بہت مشکل، شیخ رشید

اسرار خان

قومی احتساب بیورو نے نون لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور اسلمان شہباز کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیرریلوے شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم اب نوازشریف کے باہر جانے پر پچھتارہے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا جبکہ دفتر خارجہ کے ذریعے نوازشریف کی طلبی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

نیب تو نوازشریف کو واپس لانے کی تیاریاں کر رہا ہے اور وزیراعظم بھی نواز شریف کے برطانیہ جانے پر پچھتارہے ہیں، اس بات کی تصدیق شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کی، انھوں نے بتایا کہ حکومت تو اسحاق ڈار اور سلمان شہباز کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور بھی مشکل ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک نہیں چلاسکتیں۔ دونوں جماعتیں این آر او چاہتی ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو