عجمان : مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی ، ویڈیوز

متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آگ نے متعدد دکانیں خاک کردیں۔

عجمان کے حکام نے بتایا کہ نیو انڈسٹریل ایریا کے بازار شعبی کی سبزی اور پھل منڈی میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور دھوئیں کے بادل دور دور سے نظر آئے۔

آگ بجھانے کیلئے دبئی اور شارجہ سے بھی فائر فاٹرز طلب کئے گئے اور فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

آتشزدگی کے باعث اہم شاہراہ پر ٹریفک بند کردی گئی اور ڈرائیورز کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آگ سے کئی دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں اور کاروباری افراد کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا، حکام کے مطابق واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو