پیپلزپارٹی اور عزیربلوچ ! حبیب جان کا انٹرویو

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی، ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اس انٹرویو میں حبیب جان نے پیپلزپارٹی اور عزیربلوچ کے تعلقات پر بات کی ہے۔

حبیب جان نے بتایا کہ 2012 میں آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیر بلوچ کو 5 کروڑ روپے دیئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوا۔ اس کے بعد قائم علی شاہ ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور بھی اس سے ملنے گئیں۔

ایک سوال پر حبیب جان نے بتایا کہ ایک گروپ آئی جی سندھ تک کے تبادلے کرتا تھا اور وزارت ان کے دروازے پر کھڑی رہا کرتی تھی۔

حبیب جان کے مطابق آصف زرداری اور عزیربلوچ کی ملاقات انتہائی اہم تھی، آصف زرداری چاہتے تھے ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں،  مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں آصف زرداری کو مافیا ڈان قرار دیا اور کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو