ویڈیو اسکینڈل : جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

فروہ شمشاد

لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت راولپنڈی کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 رکنی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ارشد ملک کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس شہزادہ احمد خان،  جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عائشہ ملک نے شرکت کی۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نون لیگ کی رہنما مریم نواز نے 6 جولائی 2019 کو پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو ریلیز کی تھی۔

مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا گیا اور انھوں نے دباؤ میں آکر نوازشریف کو سزا سنائی۔ ارشد ملک نے نون لیگی رہنماؤں کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو