کراچی میں مسلسل دوسرے روز بارش نے شہریوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ اربن فلڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

کراچی میں مون سون سیزن کا تیسرا اسپیل تباہ کن ثابت ہوا، اتوار کے بعد پیر کو بھی بادل برسے تو گلی محلے ندی نالوں اور سڑکیں دریاوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلبرگ ، عائشہ منزل ، نارتھ ناظم آباد ، بفرزون ، کے ڈی اے چورنگی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بادل جم کر برسے۔

مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں خراب ہوگئیں اور لوگوں کو دھکا لگا کر گھر تک جانا پڑا۔
کراچی: اورنگی ٹاون میں بارش کے بعد صورتحال
کراچی: اورنگی ٹاون میں بارش کے بعد صورتحال
Posted by Zabar News on Monday, July 27, 2020
If you have courage, share such videos and pictures of Karachi#karachirain
#نااہل_کرپٹ_سندھ_حکومت pic.twitter.com/0MOvLdSRpu
— Sʜᴀʜɪsᴛᴀ ✈ ☕?? (@iam_shahista) July 27, 2020
اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ، پاورہاؤس چورنگی اور سرجانی میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی جہاں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، عوام کی پریشانی کا یہ دوسرا دن ہے لیکن حکام غائب ہیں۔