گاڑی میں گلچھرے ، یواین اہلکار کی ویڈیو وائرل

اسرائیل میں جنگ بندی کا معائنہ کرنے والے مشن میں تعینات اقوام متحدہ کا اہلکار سرکاری گاڑی میں گلچھرے اڑاتا پکڑا گیا۔ 

18 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، اس میں اقوام متحدہ کا اہلکار تل ابیب کے ساحلی علاقے کی سڑک پر گاڑی میں سوار ہے۔ ویڈیو میں پچھلی نشست پر بیٹھے دوسرے باوردی اہلکار کو خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ نے اہلکار کی شناخت تو ظاہر نہیں کی البتہ کہا ہے کہ اس کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے ترجمان اسٹیفنی دوجریک نے  واقعے کو گھناونا قرار دیا ہے۔

یومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ واقعہ یکسر حیران کن نہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے مشنز میں جنسی بدکرداری کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو