گیند چمکانے کا مناسب طریقہ تلاش کرنے پر زور

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ مشکل وقت میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے قائل ہیں لیکن گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی سے بولرز کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وبا کی وجہ سے چند ہدایات جاری کی ہیں، ان میں تھوک لگا کر گیند چمکانے پر پابندی شامل ہے البتہ کھلاڑیوں کو پسینہ لگانے کی اجازت ہوگی۔

وسیم اکرم سمجھتے ہیں اس فیصلے پر عمل کرنے سے بولرز روبوٹ بن جائیں گے اور انھیں گیند پرانی ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔

وسیم اکرم نے اپنی مثال دی اور بتایا کہ وہ تھوک سے بال چمکا کر سوئنگ کرتے رہے ہیں، اس لئے یہ ان کیلئے عجیب بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کیلئے مناسب حل تلاش کرنا ہوگا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اور یہ پابندی کیسی رہتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو