لاک ڈاؤن میں تاخیر: علی ظفر کی تنقید

روبینہ ظفر

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کے طرز عمل پر شدید تنقید کی ہے۔

علی ظفر نے حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ تو یہ فیصلہ کرنے میں ہی لگادیئے گئے کہ لاک ڈاؤن کیسا ہونا چاہئے، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، اوئے یو لاک ڈاؤن یا نو لاک ڈاؤن۔

ادکار اور گلوکار نے عوامی طرز عمل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب ہم غیر منظم تھے تو کورونا وائرس بھرپور تباہی پھیلا رہا تھا۔

کورونا وائرس اب تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے ، تقریبا 3 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور وبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو