کراچی: ایک اور ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بادل شہر قائد سے روٹھ کر خیبرپختونخوا چلے گئے، کراچی والوں نے ایک ہیٹ ویو جھیلا تو دوسرا سر پرمنڈلانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر 17 سے 22 مئی تک ہیٹ ویو کی زد میں رہ سکتا ہے، اس دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے، دن میں گرم ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، بلائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران وقفے وفقے سے بارش کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو