کراچی: موسلا دھار بارش، لائٹ غائب،ویڈیو

اعجاز امتیاز

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنایا لیکن کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا بہانہ مل گیا۔ لاہور میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

قدرت نے گرمی اور کے الیکٹرک کے ستائے کراچی والوں کی سن لی، شہر کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ملیر ، یونیورسٹی روڈ، کینیٹ ، گلستان جوہر سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس پڑے۔

بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی بتی غائب ہوگئی، دن اور رات میں کئی کئی بار لوڈشیڈنگ کی جاری ہے حکومت صورتحال کا نوٹس لے۔

لاہور میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ سمن آباد میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیری سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو